ممبئی ۔ 23 جنوری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ریاستی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے فرزند و کابینی وزیر آدتیہ ٹھاکرے کے میدان سیاست میں قدم رکھنے کے بعد آج یہاں مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے اپنے 27؍سالہ فرزند امیت ٹھاکرے کو بھی میدان سیاست میں اتارا ۔ پارٹی کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں منسے لیڈر بالانندگاونکر نے امیت ٹھاکرے کا اعلان کیا جس پر اجلاس میں موجود 20 ہزار افراد سے زائد رضاکاروں نے کھڑے رہ کر ان کا استقبال کیا ۔امیت ٹھاکرے نے اس موقع پر ہاتھ جوڑ کر عوام کو سلام کیا اور پھر گردن بھی جھکائی ۔امیت ٹھاکرے نے اپنے چچا ادھو ٹھاکرے کے طرز پر ہی عوام کا سامنا کیا ۔
