ممبئی ۔ 24 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے حلقہ ورلی سے بال ٹھاکرے کے پوتے نے آج کامیابی حاصل کرلی ۔ شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے کے فرزند آدتیہ ٹھاکرے نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے ۔ 1966 ء میں شیوسینا کا قیام عمل میں آیا تھا اور تب سے تاحال ٹھاکرے خاندان کے کسی فرد نے انتخابات میں مقابلہ نہیں کیا تھا۔ آدتیہ انتخابی مہم میں سرگرمی سے حصہ لینا ،پد یاترا اور ریالیاں اور جلوس و جلسوں میں شرکت سے کامیابی حاصل ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں ۔ پارٹی حلقوں میںآدتیہ کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے اور انہیں مستقبل کا ریاستی لیڈر قرار دیا جارہا ہے۔