ٹھاکرے نے آشیش کی تعریف کی

   

ممبئی، 3 نومبر (آئی اے این ایس)شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کے وزیر آشیش شیلارکو ’’ہمت‘‘ دکھانے پر طنزیہ انداز میں مبارکباد دی کہ انہوں نے غیر دانستہ طور پر چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کو پپو قراردیا۔ انہوں نے کہا، سی ایم فڈنویس نے ووٹ چوری کے مسئلے کو قبول نہیں کیا، اس لیے آشیش شیلار نے ان کے مؤقف کو مسترد کرکے بہادری دکھائی۔ یہ شاید ان کے درمیان اندرونی اختلافات کی علامت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ الیکشن کمیشن خود ایپ اور سرور کا انتظام نہیں کر رہا۔ ممکن ہے کہ کسی نے میرے نام پر ایپ میں رجسٹریشن کر کے او ٹی پی حاصل کر لیا ہو، جس کے بعد میرے اور میرے خاندان کے نام فہرست سے خارج کر دیے گئے ہوں۔