ٹھاکرے کی بطور چیف منسٹر پہلی کابینی میٹنگ

   

ممبئی ۔ 28 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے عہدہ کا حلف لینے کے بعد اپنی پہلی کابینی میٹنگ جمعرات کی شام یہاں سہیادری گیسٹ ہاؤز میں منعقد کی۔ شیوسینا کے وزراء ایکناتھ شنڈے اور سبھاش دیسائی، کانگریس کے منسٹرس بالا صاحب تھوراٹ اور نتن راوت اور این سی پی منسٹرس چھگن بھوجبل اور جیئنت پاٹل کو جنوبی ممبئی میں میٹنگ کے اس مقام پر آتے دیکھا گیا۔ ٹھاکرے تین پارٹیوں کے اتحاد مہاراشٹرا وکاس اگھاڑی کی سربراہی کر رہے ہیں۔ آج شیواجی پارک میں منعقدہ تقریب میں ٹھاکرے کے ساتھ تینوں پارٹیوں سے دو، دو قائدین نے وزراء کی حیثیت سے حلف لیا۔ سہیادری گیسٹ ہاؤز پہنچنے والے دیگر قائدین میں این سی پی کے اجیت پوار اور دلیپ ولاسے پاٹل ، شیوسینا ایم پیز راجن وچارے ، انیل دیسائی اور شریکانت شنڈے، سینا رکن قانون ساز کونسل انیل پرب شامل ہیں۔