ٹھوک مہنگائی اپریل میں 13ماہ کی کم ترین سطح پر

   

نئی دہلی، 14 مئی (یو این آئی) اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی اور ایندھن کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے اس سال اپریل میں ملک کے تھوک قیمت انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) کی بنیاد پر تھوک مہنگائی مارچ کے مقابلے میں 2.05 فیصد کم ہوکر تیرہ ماہ کی کم ترین سطح 0.85 پر آگئی۔بدھ کو وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اپریل 2025 میں تھوک کھانے کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پرصرف 2.55 فیصدکا اضافہ درج کیا گیا جب کہ مارچ میں یہ 4.66 فیصد تھا۔ خاص طور پر سبزیوں کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی گئی، جو مارچ میں 15.88 فیصد کی کمی کے بعد اپریل میں مزید بڑھ کر 18.26 فیصد تک پہنچ گئی۔ایندھن اور بجلی کے زمرے میں بھی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ اس زمرے میں اپریل میں سالانہ بنیادوں پر2.18 فیصد کی کمی آئی، جب کہ مارچ میں اس میں 0.20 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا۔