ہاتھ پیر باندھ کر پیٹا گیا، انسپکٹر پولیس خیریت آباد کو معطل کرنے امجداللہ خان کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 13 اپریل (سیاست نیوز) خیریت آباد پولیس نے ایک ٹھیلہ بنڈی راں کو پولیس اسٹیشن طلب کرکے تحقیقات کے نام پر مبینہ طور پر اس کی پٹائی کی اور اس سے ٹائلیٹ کی صفائی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق عبدالرحمن ساکن پنجہ گٹہ جو نکلس روڈ پر اپنا کاروبار کررہا تھا، اس کی ایک آئسکریم فروخت کرنے والے سے بحث ہوئی، اس کے اگلے دن عبدالرحمن کو خیریت آباد پولیس اسٹیشن طلب کیا اور اسے جبراً ٹائیلٹس کی صفائی کروائی گئی اور اس کے ہاتھ اور پیر باندھ کر انسپکٹر نے اس کی پٹائی کردی۔ انسپکٹر نے اپنے پیر سے عبدالرحمن کے چہرے پر مارا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے بعد میں دواخانہ عثمانیہ علاج کیلئے منتقل کیا گیا، جہاں اس نے رپورٹرس کو انسپکٹر کی وحشیانہ حرکت کی معلومات دی۔ اطلاع ملتے ہی مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجداللہ خان نے عبدالرحمن سے ملاقات کی۔ انہوں نے انسپکٹر کی مسلم دشمنی کو ریاستی پولیس کیلئے خطرناک بتایا۔ انسپکٹر تحقیقات کے نام پر طلب کرکے ٹائیلٹس کس طرح صاف کرواتا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس کیلئے ہوتا ہے۔ انسپکٹر نے اپنی مسلم دشمنی ظاہر کردی۔ انہوںنے سٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ خیریت آباد انسپکٹر کو فوراً معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ش