ٹھیکدار کا گولی مار کرقتل

   

بیگو سرائے ۔ بہا رمیں بیگوسرائے ضلع کے چکیہ تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے ایک ٹھیکدار کا گولی مار کرقتل کردیا ۔ پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایاکہ سمریا گاں باشندہ نیرج کمار سموار کی دیر رات کالی استھان میں بیٹھ کر کچھ لوگوں کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا تبھی بدمعاشوں نے اس کاگولی مار کرقتل کردیا ۔ نیرج پہلے بینک میں نوکری کرتاتھا ۔ چھ ماہ قبل اس نے بینک کی نوکری چھوڑدی اور ٹھیکداری کرنے لگا ۔ وہ نالندہ اور بیگوسرائے میں کچھ پروجیکٹ پر کام کررہا تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی جانکاری کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔