ٹیالی کورس کی مفت کوچنگ کیلئے درخواستوں کی طلبی

   

عادل آباد /21 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز فینانس کارپوریشن حیدرآباد نے ضلع عادل آباد کے تعلیم یافتہ بے روزگار اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کیلئے ضامن روزگار کورس میں مفت تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کارپوریشن کی ٹریننگ ، ایمپلائمنٹ اینڈ پلیسمنٹ پروگرام اسکیم کے تحت ضلع مستقر عادل آباد میں اکاونٹ اسسٹمنٹ (Tally) نامی کورس کی تین ماہ مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔ جس کیلئے قابل بے روزگار اقلیتی امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد مسٹر رمیش راتھوڑ نے اسکیم کے متعلق مزید بتایا کہ اہل امیدواران اپنی درخواستیں معہ آدھار کارڈ ، می سیوا سے جاری کردہ انکم سرٹیفکیٹ ( شہری علاقوں کیلئے 2 لاکھ وار دیہی علاقوں کیلئے 1.5 لاکھ سے کم ) انٹرمیڈیٹ پاس میمو ، دو عدد تصاویر کے ہمراہ دفتر ضلع اقلیتی بہبود ، نزد انڈور اسٹیڈیم عقب گاندھی پارک ، عادل آباد سے رجوع ہوتے ہوئے درخواست فارم حاصل و داخل کرسکتے ہیں۔ امیدواران کی عمر 18 تا 35 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 مارچ 2024 مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7993357077/ 9490916866 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔