واشنگٹن : 3 ستمبر ( ایجنسیز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیرف پر عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ اگر ٹیرف ہٹادیے گئے تو امریکہ غریب ملک بن سکتاہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کا پیوٹن اور کم جونگ اْن کی میزبانی کرنا کوئی چیلنج نہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ شکاگو شہر میں جرائم پر قابو پانے کیلئے نیشنل گارڈ بھیجیں گے۔دوسری جانب امریکی ریاست الینوائے کے گورنر JB Pritzker نے کہا کہ شکاگو میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکاگو کو سڑکوں پر فوجی دستے نہیں چاہییں، ٹرمپ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے سیاسی ڈرامہ رچ رہے ہیں۔
میری موت سے متعلق خبریں’فیک نیوز‘ :ٹرمپ
واشنگٹن : 3 ستمبر ( ایجنسیز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق پھیلنے والی خبروں کو ‘فیک نیوز’ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کئی پریس کانفرنسزکیں اور انٹرویوز دیے، سب کو معلوم ہے کہ لیبر ڈے ویک اینڈ میں اپنے کلب میں سرگرم رہا۔ٹرمپ نے کہا کہ صرف دو دن میڈیا سے دور رہنے پر ایسی خبریں پھیلانا میڈیا کی کمزور ساکھ کو ظاہر کرتا ہے۔امریکی صدر کی سوشل میڈیا پر غیر حاضری اور حالیہ دنوں میں کسی عوامی تقریب یا پریس کانفرنس میں عدم شرکت نے افواہوں کو تقویت دی، ٹرمپ کی موت سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہیں۔