ٹیسلا کمپنی میں روبوٹ کا انجنیئر پر حملہ

   

نیویارک : معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کی ایک فیکٹری میں روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کردیا۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کے قریب موجود ٹیسلا کمپنی کی فیکٹری میں روبوٹ نے ڈیوٹی پر موجود انجینئر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ فیکٹری میں موجود 2 ناکارہ روبوٹس کو ٹھیک کرنے میں مصروف تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیکٹری میں پیش آئے اس واقعہ کے 2 عینی شاہد بھی ہیں جوکہ اس وقت وہاں پر موجود تھے اور روبوٹ کو انجینئر پر خوفناک انداز میں حملہ کرتے دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے تھے۔رپورٹ کے مطابق حملہ آور روبوٹ نے انجنیئر کو زمین پر گرایا اور دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجینئر کی کمر اور بازو میں گھونپ دیے جس سے وہ لہولہان ہوگیا ۔