ٹیسلا کے سی ای او ایلون موسک دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ،بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا

   

واشنگٹن: ٹیسلا کے سی ای او ایلون موسک دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ ان کی خالص آمدنی اور دولت 7.2 بلین سے بڑھ کر 127.9 بلین ڈالر ہوگئی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق 49 سالہ کی دولت نے اس سال 100.3بلین ڈالر کا مزید اضافہ ہوا۔ انہوں نے بل گیٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بل گیٹس نے اپنے فاونڈیشن کیلئے 27 بلین ڈالر کا عطیہ دیا تھا۔ جن کی خالص آمدنی 127.7 بلین ہے۔