ٹیلرنگ تربیت یافتہ خواتین میں اسنادکی تقسیم

   

Ferty9 Clinic

ورنگل۔25؍ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی قلعہ ورنگل کے زیر اہتمام چلائے جانے والے ہیومن ویلفیر سنٹر عرس جاگیر ورنگل میں مفت ٹیلرنگ سنٹر میں تربیت حاصل کرنے والے 15ویں بیاچ کی تکمیل پر خواتین میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔اس پروگرام کی صدارت جناب مرزا حسینی بیگ سنٹر انچارج نے کی۔ جبکہ پروگرام کی نگرانی محترمہ رقیہ بانو نے کی۔جناب محمد رحمت اللہ شریف سابق امیر جماعت اسلامی ہند آسام نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز زبیدہ بیگم کے درس قرا?ن سے ہوا۔عائشہ صدیقہ نے حمد پیش کی۔اور اردو میں اہم نکات پیش کئے۔محترمہ عابدہ بیگم پروگرام کے کنوینر تھے۔اس موقع پر مرزا حسینی بیگ نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سنٹر میں مفت ٹیلرنگ تربیت کے 15ویں بیاچ میں 4مسلم اور 6غیر مسلم تھے۔انہوںنے کہا کہ اس سنٹر کے ذریعہ جملہ 242خواتین و لڑکیوں نے ٹیلرنگ کی تکمیل کی جن میں 123مسلم اور 119غیر مسلم ہیں۔انہوںنے کہا کہ 16ویں بیاچ کا یکم جنوری 2026سے آغاز ہوگا۔
انہوںنے کہا کہ اس سنٹر میں ٹیلرنگ کے علاوہ ا?سیہ بیگم عربی ٹیچر کی نگرانی میں عربی تعلیم دی جاتی ہے اور تبسم ٹیچر کی نگرانی میں ٹیلرنگ کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ خواتین ہنر مند ہوتے ہوئے خاندان میں خوشحالی لاسکتی ہیں۔پروگرام کے آخر میں مولانا محمد رحمت اللہ کی دعا پر پروگرام اختتام کو پہنچا۔