میدک ۔ میدک ٹاون کے ادارہ اردو ماڈل اسکول مصباح العلوم میں چلائے جانے والے غلام صمدانی میموریل ٹیلرنگ سنٹر میں تربیت یافتہ خواتین کو سندوں کی تقسیم کے سلسلہ میں ایک تقریب اسکول ہذا میں صدر کمیٹی اردو ماڈل اسکول کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ قریب 20 خواتین میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم صدر کمیٹی جناب الحاج عبدالمجید ماجد اور معتمد کمیٹی جناب محمد فاروق حسین کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ صدر عبدالسعید ماجد نے کہا کہ اولڈ بیاچ کے اختتام کے بعد نیو بیاچ کا بھی آغاز ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب خواتین و لڑکیوں کو ٹیلرنگ مفت تربیت دی جاتی ہے تاکہ خواتین خود مکتفی ہوجائیں ۔ اس تقریب میں انچارج ٹیلرنگ مرکز محترمہ حمیرہ ماجد ، انسٹرکٹر سنٹر محترمہ احمدی بیگم شاہانہ بھی شریک تھیں ۔
