بیلفاسٹ: زمبابوے کے وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن ٹیلر نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا باقاعدہ اعلان کردیا۔35 سالہ کرکٹر برینڈن ٹیلر نے آئرلینڈ کے خلاف ونڈے میچ کی صورت میں آخری بار اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ بیٹنگ کے لیے آمد پر ساتھیوں نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آخری اننگز میں وہ 7 رنز بنا سکے۔ٹیلر نے کہا کہ کرکٹ میں میرا 17 برس کا سفر اتار چڑھاو سے بھرپور رہا، میں ملک کی نمائندگی کا موقع دینے پر زمبابوین بورڈ اور حمایت کرنے پر اپنے کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکرگذار ہوں۔