ویلنگٹن۔19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر نے 2023 ونڈے ورلڈ کپ میں کھیلنے کے امکان سے انکار نہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم میں جگہ بنانے کے قابل ہیں یا نہیں، اس کا فیصلہ اگلے سال کے آخر میں فارم ، فٹنس پر مبنی ہوگا۔ٹیلر نے کہاکہ میں اس سے (2023 ورلڈ کپ میں کھیلنے کے امکان) انکار نہیں کروں گا لیکن مجھے لگتا ہے کہ ابھی طویل سفر طے کرنا ہے۔ میں اب اگلے سال کی طرف دیکھ رہا ہوں۔اس دوران ٹی 20 ورلڈ کپ اور گھریلو سیزن سے مجھے اپنے بارے میں پتہ چلے گا۔ انہوں نے کہاکہ کیا میں خود کو کھیلنے کے لئے حوصلہ افزائی کر پاؤں گا؟ کیا میں اچھا کھیل پاؤں گا؟ کیا میں فٹ رہوں گا؟ اور کیا میں ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کا حقدار رہوں گا؟ اگر ان تمام سوالات کا جواب ہاں میں ملا تو ظاہر ہے کہ 2023 میرے لئے ایک راستہ ہو گا۔ جارحانہ کرکٹ سے پہچان بنانے والے ٹیلر نے کہا کہ وہ کھیل کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے وہ خود پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالیں گے۔
پاکستان میں کھیلنا اعزاز:آملہ
کراچی۔19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پشاورزلمی کی ٹیم کے بیٹنگ مشیر ہاشم آملہ نے پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیے زلمی کا حصہ بننے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے ٹیم کی بہترین کارکردگی کا عزم ظاہر کردیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ مشیر ہاشم آملہ سے گفتگو کی ایک ویڈیو شائع کی گئی ہے ۔