ممبئی ۔ /8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سوٹ کیس میں تکڑے کرکے رکھی گئی نعش کا پتہ چلانے میں پولیس کو ٹیلر کے لیبل سے مدد ملی ہے ۔ نعش کے جسم پر موجود کپڑے پر ٹیلر کا نام لکھا ہوا تھا ۔ ممبئی کرائم برانچ نے اس کی مدد سے نعش کی شناخت کی۔ یہ سوٹ کیس دستیاب ہوا تھا جس میں تکڑے کی ہوئی نعش پائی گئی ۔ یہ سوٹ کیس 59 سالہ بینٹ ریبلو کا بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کو اس کی 19 سالہ متبنی بیٹی اور اس کا 16 سالہ بوائے فرینڈ نے ملکر ہلاک کیا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ متبنی بیٹی نے پولیس کے سامنے بتایا کہ اس نے بینت کا قتل اس لئے کیا کیونکہ وہ اس کو جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا ۔