پیرس :ٹیلی گرام کے بانی پاول دوروف کو ہفتہ کے روز پیرس کے شمال مشرقی مضافاتی علاقے لی بورجٹ کے ہوائی اڈے پر حراست میں لے کر پولس کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ فرانسیسی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔فرانسیسی شہریت رکھنے والے دوروف کو نجی طیارے سے اترتے ہوئے حراست میں لیا گیا جو مبینہ طور پر آذربائیجان سے آیا تھا۔ٹیلیگرام کے بانی مسٹر دوروف فرانسیسی حکام کو نابالغوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے پر مطلوب تھے ۔ یہ گرفتاری اس قسم کے جرائم سے نمٹنے کے لیے ذمہ دار فرانسیسی محکمے کی درخواست کی بنیاد پر کی گئی۔واضح رہے کہ دوروف کو اتوار کے روز دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ، فراڈ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔