حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : بھارت سنچار نگم لمٹیڈ ( بی ایس این ایل ) کی جانب سے روزگار پر مبنی پی جی ڈپلومہ ان ٹیلی کام ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ بی ایس این ایل اس کے مینجمنٹ ٹریننگ سنٹر NATFM کے ذریعہ سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے فاصلاتی موڈ میں ایک سالہ پی جی ڈپلومہ ان ٹیلی کام ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کی پیشکش کررہا ہے جس میں ان کے بڑے نیٹ ورکنگ لیابس میں بی ٹی ایس ، او ایف سی ٹرانسمیشن ، سوئچنگ ٹکنالوجی پر 12 دن کا پراکٹیکل ڈیمانسٹریشن سے یہ کورس اس طرح کے دیگر کورسیس سے جداگانہ اور منفرد ہوگا ۔ 5G ٹیلی کام ٹکنالوجی کے دور میں اسکلڈ افراد کے لیے جاب کے کافی مواقع ہوں گے اور یہ کورس اس میں نہایت مفید ہوگا ۔ اس کورس میں داخلہ کے لیے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 فروری ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ natfm.bsnl.co.in دیکھیں ۔۔