ٹیموتھی شلمیٹ کا، کائیلی جینر کیساتھ شادی کا اشارہ

   

پیرس ۔ 2 فروری (ایجنسیز) معروف فرانسیسی اداکار ٹیموتھی شلمیٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسر کائیلی جینر کیساتھ شادی کا اشارہ دیدیا۔ ٹیموتھی شلمیٹ نے مداحوں کو اپنی محبت بھرے زندگی کی ایک نادر جھلک دکھائی، اور کہا جا سکتا ہے کہ رومانس کے افواہوں میں شدت آ گئی ہے۔اے ایف پی کی رپورٹ‘ کے مطابق ایک انٹریو کے دوران مشہور فرانسیسی اداکار ٹیموتھی شیلمیٹ سے سوال کیا گیا کہ ’کیا آپ کی گرل فرینڈ ہے؟‘جس پر اداکار نے ہچکچائے بغیر جواب دیا ’جی ہاں‘۔ میزبان نے اگلا سوال کیا کہ ’کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کبھی شادی کریں گے’؟انہوں نے پھر جواب دیا کہ آپ نے بہت پرسنل سوال پوچھ لیا ہے اور آپ مجھے مشکل میں ڈالنے والے ہیں، تاہم پھر انہوں نے فوری مسکراتے ہوئے جواب دیا ’جی ہاں‘۔ جب انٹرویو لینے والے نے شرارتاً پوچھا کہ کیا ہمیں بھی شادی میں مدعو کیا جائے گا؟ شلمیٹ نے مسکراتے ہوئے پوچھا ’ہم سے کیا مراد ہے، آپ سب، جس پر وہاں موجود لوگ ہنس پڑے۔ یاد رہے کہ ٹیموتھی شلیمیٹ 2023 سے امریکی کاروباری خاتون اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کائیلی جینز کو خاموشی سے ڈیٹ کررہے ہیں جو سب سے پہلے بیونسے کے کنسرٹ میں عوامی طور پر ایک ساتھ دکھائی دیے۔ ذرائع نے ان کے تعلقات کو بہت سنجیدہ قرار دیا ہے کہ یہ افواہیں ہیں کہ اس سال منگنی بھی ہو سکتی ہے۔وہ لاس اینجلس میں ایک شادی شدہ جوڑے کی طرح ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ ہالی ووڈ فلم مارٹی سپریم کیلئے بہترین اداکار کا کریٹکس چوائس ایوارڈ وصول کرتے ہوئے شلیمیٹ نے کائیلی جینز کی محبت اور بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔