ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کیخلاف T20 سیریز جیت لی

,

   

حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں مہمان ٹیم کو شکست

حیدرآباد: ہندوستان نے تیسرے ٹی20 میں آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز پر قبضہ کرلیا۔ جیت کیلئے187 رنوں کے نشانہ کا پیچھا کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے ایک گیند باقی رہتے ہوئے 4 وکٹ کے نقصان پر کامیابی حاصل کرلی۔ ہندوستان کے دونوں اوپنرس روہت شرما اور کے ایل راہل جلدی آوٹ ہوگئے، لیکن اس کے بعد وراٹ کوہلی اور سوریہ کمار یادو کی جوڑی نے نہ صرف اننگز کو سنبھالا بلکہ تیزی سے رن بھی بنائے اور ٹیم کو جیت دلائی۔ سوریہ کمار یادو کی طوفانی اننگز نے ہندوستان کو جیت کی دہلیز پر پہنچایا اور باقی کا کام وراٹ کوہلی نے کردیا۔ سوریہ کمار یادو 200 سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ رن بنائے۔وراٹ کوہلی نے نصف سنچری مکمل کی۔ وراٹ کوہلی نے اننگز کے 16ویں اوور کی چوتھی گیند پر ایک رن لے کر ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر کی33ویں نصف سنچری مکمل کی۔آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میں سوریہ کمار یادو کا طوفانی کھیل دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے محض 29 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ سوریہ کمار یادو 69 رن بناکر پویلین لوٹے۔ سوریہ کمار یادو کو 36گیندوں میں 69رنزبنانے پر میان آف دی میاچ کا اعزاز دیا گیا۔سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو موہالی میں کھیلا گیا تھا جس میں آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو 4 وکٹ سے ہرا کر کامیابی حاصل کی تھی۔ سیریز کا دوسرا میچ 23 ستمبر کو ناگپور میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا نے مہمان آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی اور اس طرح سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔ تیسرے اور فیصلہ کن میچ کیلئے دونوں ٹیموں نے سخت محنت کی تاہم ٹیم انڈیا کو کامیابی ملی۔