ٹیم انڈیا نے سری لنکا سے ونڈے سیریز جیت لی

   

دوسرے ونڈے میں 4 وکٹس سے شاندار کامیابی، اتوار کو تیسرا میاچ
کولکتہ : ٹیم انڈیا نے سری لنکا سے ونڈے سیریز جیت لی ۔ کولکتہ میں آج کھیلے گئے دوسرے ونڈے انٹرنیشنل میاچ میں ٹیم انڈیا نے مہمان ٹیم کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ جیت کیلئے درکار 216 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 43.2 اوورس میں 6 وکٹ پر 219 رنز اسکور کئے ۔ پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 40 ویں اوورس میں محض 215 رنوں پر آوٹ ہوگئی ۔ 10 جنوری کو گوہاٹی میں کھیلے گئے پہلے ونڈے میں ہندوستان نے 373/7 رنز اسکور کئے تھے ، جواب میں سری لنکا کی ٹیم 306/8 ہی اسکور کرسکی اور انڈیا نے 67 رنوں سے میاچ جیت لیا تھا ۔ سیریز کا تیسرا میاچ 15 جنوری کو تھرواننتاپورم میں کھیلا جائے گا ۔