ٹیم انڈیا نے پاکستان کو سوپر فور مرحلہ میں بھی ہرایا

   

دبئی ۔ 21 ستمبر (ایجنسیز) یو اے ای میں جاری ایشیا کپ T20 ٹورنمنٹ کے سوپرفور مرحلہ میں ٹیم انڈیا نے آج پاکستان کو 6 وکٹس سے شکست دی۔ ٹاس جیت کر ٹیم انڈیا نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی ٹیم نے 20 اوورس میں 5 وکٹس پر 171 رنز اسکور کئے۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کی اور اوپنرس نے 105 رنز کی شراکت داری کے ساتھ جیت کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کی۔ اس طرح ٹیم انڈیا نے 4 وکٹوں پر 174 رنز بنا کر میچ باآسانی جیت لیا جبکہ ابھی 7 گیندیں باقی تھیں۔ ابھیشیک شرما نے 39 گیندوں میں 74 رنز اسکور کئے ۔ انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔