حیدرآباد۔ ٹیم انڈیا کی آسڑیلیا کے خلاف تاریخی کامیابی پر چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراو اور وزیر آئی ٹی کے تارک راما راو نے مبارکباد پیش کی ہے ۔چیف منسٹر نے اہم کھلاڑیوں کے غیاب میں بھی حیرت انگیز کارنامہ پر ہندوستانی ٹیم کے ارکان کی ستائش کی۔انہوں نے شاندار مظاہرہ پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی کیونکہ کئی سینئر کھلاڑی، زخمی ہونے سے کھیل سے باہر تھے ۔انہوں نے کہاکہ یہ تاریخی کامیابی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راو نے اپنے ٹوئیٹ میں کہاکیا غیر معمولی کھیل کیا شاندار جیت۔ٹیم انڈیا تم نے ہم کو فخر کا موقع دیا ۔ نئے ہندوستان کو حقیقی معنوں میں بلندی پر پہنچادیا۔ مضبوطی، حوصلہ نہ ہارنے کا جذبہ ۔ ہمت اور شان سے بھرپور،طویل عرصہ میں بہترین جیت،میں سرجھکارہاہوں۔