ٹیم انڈیا کی آسٹریلیا کے خلاف جیت

   

چینائی : ونڈے ورلڈ کپ مقابلوں کے چینائی میں آج کھیلے گئے میاچ میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی جبکہ 52 گیندیں باقی تھیں۔ آسٹریلیا نے پہلے بیاٹنگ کی اور 199 رنز اسکور کئے۔ جواب میں خراب شروعات کے بعد ٹیم انڈیا نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان سے جیت کا نشانہ حاصل کرلیا۔ 97 ناٹ آوٹ رنز بنانے پر کے ایل راہول کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔