ٹیم انڈیا کی اننگز کو کوہلی اور روہت نے دی رفتار، 25 اوورس میں 128/1

   

سلامی بلے بازکے ایل راہل صفرپرآوٹ ہوگئے،کپتان ویراٹ کوہلی اورروہت شرما دونوں کی بیٹنگ جاری

برمنگھم۔30 جون (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی عالمی کپ کے 38 ویں میچ میں انگلینڈ کی طرف سے ملے 338 رنوں کے ہدف میں جواب میں ٹیم انڈیا کی خراب شروعات ہوئی۔ اوپنر کے ایل راہول صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان ویراٹ کوہلی میدان پرآئے ہیں۔ روہت شرما اورویراٹ کوہلی دونوں کریزپر موجود ہیں اورانگلینڈ کے گیند بازوں کا بخوبی سامنا کررہے ہیں اورٹیم کا اسکورآگے بڑھا رہے ہیں۔ 25 اوورمیں ٹیم انڈیا نے 128 رن مکمل کرلئے ہیں۔اس سے قبل انگلینڈ کے سلامی بلے باز جانی بیرسٹو اور جیسن رائے نے ٹیم اننگز کی بہترین شروعات کی ۔ اس ٹورنمنٹ میں پہلی بارٹیم انڈیا کے خلاف سنچری کی شراکت ہوئی۔ انگلینڈ کی طرف سے جانی بیرسٹو نے شاندار سنچری لگائی جبکہ بین اسٹوکس نے 79 اورجیسن رائے نے 66 رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ بین اسٹوکس نے 54 گیندوں پر79 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ ہندوستان کی طرف سے محمد شمی نے انگلینڈ کو5 جھٹکے دیئے ہیں۔جانی بیرسٹو طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے 90 گیندوں پرشاندارسنچری بنائی۔ وہیں جیسن رائینے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد کلدیپ یادو کا شکار بنے۔ انہیں جڈیجہ نے رویندرجڈیجہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ محمد شمی نے ایان مورگن کو ایک رن کے اسکور پراپنا شکار بنایا۔ بین اسٹوکس نے آوٹ ہونے سے قبل 79 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی جبکہ جو روٹ نے 44 رن بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے محمد شمی نے پانچ وکٹ لئے جبکہ جسپریت بمراہ اورکلدیپ یادو نے ایک ایک کامیابی حاصل کی۔اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان کے لوگ بھی ٹیم انڈیا کی جیت کی دعا کررہے ہیں۔ برمنگھم کے ایجبسٹن میدان میں ہورہے اس مقابلے پرنہ صرف انگلینڈ بلکہ پاکستان کی سیمی فائنل کی امیدیں بھی مرکوزہوگئی ہیں۔ ٹیم انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی بھی اس بات کوجانتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کے مداح ان کی حمایت کریں گے۔ ان کا ٹیم انڈیا کوحمایت کرنا غضب کی بات ہے۔ویراٹ کوہلی نیاس بارے میں کہا ‘سچ کہوں تو باہرجوکچھ بھی ہورہا ہے وہ میں نینہیں دیکھا ہے، لیکن مجھے یقین ہیکہ پاکستانی مداح ہماری حمایت کریں گے، جوکہ ایک نایاب بات ہے’۔ واضح رہے کہ اس میچ سے پاکستان کو کافی امیدیں ہیں۔ اگرآج ہندوستان انگلینڈ کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی راہ آسان ہوجائے گی۔