حیدرآباد کرکٹ اسو سی ایشن کے انتخابات میں صدر کے عہدہ کیلئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین کے ساتھ 2 اور امیدوار میدان میں ہیں سمجھا جا رہا ہے کہ کرکٹ کے کھیل کی سمجھ بوجھ اور بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ اظہرالدین کوآسانی سے کامیاب ہونے میں مدد دیگا-2017میں منعقدہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کے عہدہ کیلئے ماضی میں انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین مقابلہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انکا پرچہ نامزدگی اسلئے قبول نہیں کیا گیا تھا کہ وہ ان پر لگائے گئے میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد عائد پابندی ہٹانے جانے کا بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے تھے۔
لیکن اس سال حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے لئے منعقدہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے انہیں ایسی کوئی مشکل درپیش نہیں ہے اس بار صدر کے عہدہ کیلئے انکا پرچہ نامزدگی قبول کر لیا گیا ہےایچ سی اے کے صدر کے عہدہ کے لئے اظہرالدین کے ساتھ2 امیدوار پرکاش چند جین اور کے دلیپ کمار بھی میدان میں ہیں-لیکن بحیثیت کرکٹراظہرالدین کے مرتبہ اور انکے تجربہ کو دیکھتے ہوئے یہ سمجھاجارہا کہ اظہر الدین بہ آسانی یہ الیکشن جیت جائیں گے۔حیدرآباد کرکٹ اسو سی ایشن میں شامل کلبس اور اراکین اظہر الدین کے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلہ سے جس طرح پرجوش ہیں اظہرالدین کو اعتماد ہے کہ انہیں صدر کا عہدہ آسانی سے حاصل ہو جائے گا اظہرالدین نے وعدہ کیا ہے کہ ایچ سی اے کی صدارت حاصل کرنے کے بعد وہ حیدراباد کرکٹ کو ترقی کی سمت لے جائیں گے حیدرآباد کرکٹ اسو سی ایشن کے 5 عہدوں کےلئے رائے دہی 27 ستمبرکو مقرر ہے
انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہرالدین، حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے لئےانتخابات پرچہ نامزدگی جمع کراتے ہوئے۔(تصویر:فیس بک)