نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے چیف کوچ روی شاستری کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد ٹیم کے اسپورٹس اسٹاف کے تین دیگر اراکین کو بھی آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا۔ اس میں گیند بازی کوچ بی ارون، فیلڈنگ کوچ آر شری دھر کے علاوہ ٹیم کے فیزیو تھیراپسٹ نتن پٹیل شامل ہیں۔ بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی اور بتایا کہ گزشتہ شام کوچ روی شاستری کی ایک کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔ اس کے بعد سبھی کا آرٹی۔ پی سی آر ٹسٹ کرایا گیا ہے۔ جب تک اس کی رپورٹ نہیں آجاتی ہے، تب تک ان چاروں میں سے کوئی بھی ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کرے گا۔ سبھی ٹیم ہوٹل میں قرنطینہ میں رہیں گے۔
میڈیکل ٹیم کی طرف سے ان کی آرٹی۔ پی سی آر رپورٹ کے نگیٹیو آنے کی تصدیق کے بعد ہی یہ ٹیم کے ساتھ جڑ سکیں گے۔خاص بات یہ ہے کہ ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لے چکے ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لے چکے ہیں۔اچھی بات یہ ہے کہ روی شاستری کو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگ چکی ہے۔ وہیں، ٹیم کے کھلاڑیوں کو پہلی ڈوز ہندوستان اور دوسری انگلینڈ میں ہی لگی تھی۔ روی شاستری کیسے کورونا متاثر ہوئے، اس کا تو فی الحال نہیں پتہ چل پایا ہے، لیکن حال ہی میں روی شاستری نے انگلینڈ میں اپنی بک لانچ کی تھی۔ اس تقریب میں کافی لوگ شامل ہوئے تھے۔ ہوسکتا ہے کہ اسی دوران وہ وائرس کی چپیٹ میں آگئے ہوں۔ حالانکہ انگلینڈ میں عوامی تقریب میں لوگوں کے جمع ہونے کی اجازت کافی پہلے ہی دی جاچکی ہے۔ اسی کے بعد ہی ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹسٹ سیریز میں بڑی تعداد میں ناظرین آرہے ہیں۔