چینائی : انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا کہ ان کی ٹیم میٹنگ میں نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے جاری احتجاج پر مختصر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہر کھلاڑی نے اپنی رائے ظاہر کی۔ چینائی میں انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹسٹ کھیلنے سے قبل ویراٹ کوہلی نے ٹیم میٹنگ میں ہونے والی بات چیت کی تفصیلات نہیں بتائی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کسانوں کے احتجاج کے بارے میں آپ نے کیا کہا تو انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ کوئی بھی مسئلہ ہو تو ہم اس پر بات چیت کرتے ہیں۔ کسی بھی مسئلہ کے بارے میں ہر ایک کو اظہار خیال کا حق ہے۔