نئی دہلی۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے سب سے کم عمر کپتان 24 سالہ شریاس ایّر جنہوں نے دہلی کیپٹلس کی بھی قیادت کی تھی، کہا کہ کبھی ٹیم میں شمولیت اور کبھی ٹیم سے اخراج مناسب طریقہ کار نہیں ہے کیونکہ اس کے سبب کھلاڑی کی خود اعتمادی پر دوررس نتائج مرتب ہوتے ہیں۔ ورلڈ کپ میں خراب کھیل کے باعث باہر کردیئے گئے کھلاڑی شریاس اب محدود اور کے کاریبین سیریز کیلئے تیار ہیں، ان کیلئے یہ شرکت دوسری مرتبہ ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ اگر اپنے کھیل کو منوانا ہو تو اس کے لئے مناسب موقع کا ہاتھ آنا نہایت ضروری ہے۔ ممبئی کے قابل کھلاڑی جنہوں نے 6 او ڈی آئی اور T20 انٹرنیشنل کھیلتے ہیں، کہا کہ کبھی کھیل سے باہر اور کبھی شمولیت کے باعث کسی بھی کھلاڑی کی خوداعتمادی کو ٹھیس لگتی ہے اور اگر آپ کا کھیل شاندار ہو تو پھر آپ کی پیچھے پلٹ کر دیکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ دن بہ دن بہترین فارم میں ہی نظر آئیں گے۔