حیدرآباد: سن رائزرس حیدرآباد کے مڈل آرڈرکو سنبھالنے کا کام نوجوان نتیش ریڈی کو سونپا گیا اور وہ ایک ایسے وقت میں کام کر رہے ہیں جب انہیں بہت سے لوگ مستقبل کے ہندوستانی آل راؤنڈر کے طور پر دیکھتے ہیں، ان کی جاندار درمیانی رفتار سے بولنگ کرنے کی صلاحیت کی بدولت انہیں ہندوستان کا مستقبل مانا جارہا ہے۔ یہاں جدول میں پہلے مقام پر موجود راجستھان رائلزکے خلاف بیٹنگ کے کرتے ہوئے، ریڈی (76 ناٹ آؤٹ) اور ٹریوس ہیڈ (58) نے دھماکہ خیز نصف سنچریاں بنائیں، جب کہ ہینرک کلاسن نے 19 گیندوں پر ناقابل شکست 42 رنز بنا کر ایس آرایچ کو تین وکٹ پر 201 تک پہنچایا۔ بھونیشور کمار نے پھر ایک سنسنی خیز آخری اوورکے ساتھ مقابلہ کا رخ موڑ دیا اور آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے میں صرف ایک رن سے شاندار کامیابی کے ساتھ پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ مقابلے میں شاندار بیٹنگ کرنے والے ریڈی نے کہا میرا کام 13 اور 14 اوورس تک بیٹنگ کرنا ہے تاکہ کلاسن کو برق رفتاری کا ماحول مل جائے ۔