کرائسٹ چرچ۔29 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں 10 وکٹوں کی شرمناک شکست کے باوجود ہندوستانی ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ ایک شکست سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہندستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے 10 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور دوسرے مقابلے کی پہلی اننگز میں بھی قومی ٹیم کا بیٹنگ مظاہرہ مایوس کن ہی رہا لیکن کوچ شاستری نے کہا ہے کہ ٹیم کو شکست سے فکر مند ہونے کی ضرور نہیں ہے۔ شاستری نے دوسرے میچ کے موقع پر کہاکہ ہم نے حال میں 8 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں ٹیم نے سات مقابلے جیتے ہیں جبکہ اسے ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک ہار سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔