دبئی ۔ ممبئی انڈینز کے خلاف بہترین بولنگ کرنے والے رائل چیلنجرز بنگلور کے بولر واشنگٹن سندر نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کی جیت میں شراکت کرنے پر خوش ہیں۔جب بنگلورکے بولرکافی مہنگے ثابت ہو رہے تھے ، سندر نے ایک سرے سے اچھی بولنگ کی اور چار اوورز میں12 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ تاہم بنگلور نے یہ میچ سوپر اوور میں جیت لیا۔سندر نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم کے لئے مظاہرہکرنا تھا۔ میں اس میچ میں ٹیم کی فتح میں حصہ ادا کرنے پر خوش ہوں۔ میں کسی بھی طرح اپنا کردارادا کرنا چاہتا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ میں ممبئی انڈینز جیسی بڑی ٹیم کے خلاف یہ کام کرسکا ۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ سوپر اوور میں بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تو انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا۔ اچھا ہواکہ نودیپ سینی نے یہ کام انجام دیا۔ انہوں نے عمدہ بولنگ کی اور ممبئی کو سات رنز پرروک لیا۔ یہ فتح بہت اہمیت رکھتی ہے ۔