ٹیم کی فائنل میں رسائی پر کوہلی کی مبارکباد

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے خاتون ٹیم کی ہم منصب ہرمن پریت کور کو ورلڈکپ کے فائنل میں ٹیم کی رسائی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں ٹیم پر فخر ہے۔ ہندوستانی ٹیم کا آج آسٹریلیا میں رواں ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ تھا لیکن یہ مقابلہ بارش کی نذر ہونے کے بعد گروپ مرحلہ میں ناقابل تسخیر رہتے ہوئے پہلا مقام حاصل کرنے کی بنیادپر اسے فائنل کیلئے اہل قرار دیا گیا۔ ہندوستانی ٹیم کی فائنل میں رسائی پر مرد ٹیم کے کپتان کوہلی نے انہیں مبارکباد دینے کے علاوہ ان کی کامیابی پر فخر کا اظہار بھی کیا۔ ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دینے والوں میں سابق اوپنرویریندر سہواگ، وی وی ایس لکشمن، سچن تنڈولکر اور دیگر اہم کھلاڑی شامل ہیں۔