نئی دہلی: ٹینس کی سابق نمبر ایک کھلاڑی اور پانچ مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپئن ماریا شاراپوا کا شمار دنیائے ٹینس کی بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ شاراپوا آسٹریلین اوپن جونیئر ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والی کم عمر کھلاڑی رہی۔ماریا کی پیدائش 19 اپریل 1987 کو روس کے نیاگان میں ہوئی۔ جب شاراپوا 7 برس کی تھی تو وہ اپنے والد کے ساتھ روس چھوڑ کر امریکہ آ گئی۔ وہاں انہوں نے ٹینس سیکھنا شروع کیا۔ اس کھیل میں وہ جلد اتنا ماہر ہوگئی کہ محض 17 برس کی عمر میں لجنڈری سرینا ولیمز کو شکست دے کر اپنا پہلا گرانڈ سلام ٹائٹل جیتا۔ اس کے بعد انہوں نے 2004میں ومبلڈن ٹائٹل جیتا۔ انہیں دنیا کی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی کے طور پر درجہ دیا گیا تھا ۔ خواتین کی ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے ) کی جانب سے 21ہفتوں کے لیے خواتین کے سنگلز میں نمبر 1 شاراپوا نے 36 ڈبلیو ٹی اے ٹور لیول سنگلز ٹائٹل جیتے ہیں ، جن میں پانچ بڑے ٹائٹلز کے ساتھ ساتھ 2004ڈبلیو ٹی اے ٹور چمپئن شپ شامل ہیں ۔وہ سنگلز میں کریئر گرانڈ سلام (سال کے تمام چاروں گرانڈ سلام سنگلز خطابات جیتنا) حاصل کرنے والی دس خواتین میں سے ایک ہیں ۔ماریا 21ویں صدی کی امیر ترین کھلاڑی بن گئیں۔ شاراپوا نے 2006میں یو ایس اوپن، 2008 میں آسٹریلین اوپن، 2012 اور 2014 میں فرنچ اوپن سنگلز ٹائٹلز جیتے۔ انہوں نے 2012کے اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ روس میں 2008 کا فیڈ کپ ٹائٹل سمیت 36 دیگر ٹور سنگلز ٹائٹلز بھی ان کے نام ہیں۔ انہوں نے 2005میں پہلی بار اول پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد 3 فروری کو جاری سنگلز رینکنگ میں 21ہفتے تک پہلی پوزیشن پر رہنے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔ اس کے بعد یہ ٹینس اسٹار یہیں نہیں رکی اور 32سال کی عمر میں ماریا نے مزید چار گرانڈ سلام ٹائٹل جیتے ۔ ٹینس کورٹ پر شاراپوا جتنی شاندار تھیں، وہ اپنی خوبصورتی میں کسی اداکارہ سے کم نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ کورٹ کے علاوہ مختلف برانڈز بھی ان کے ساتھ جڑتے رہے اور کروڑوں اور اربوں کے معاہدے کرتے رہے ۔ ماریاشاراپوا کا کیریئر زیادہ تر زخموں سے دوچار رہا ہے ۔ اس کے باوجود 2003 سے ہر سال 2015 تک کم از کم ایک سنگلز ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ ہے ۔ ایسا ریکارڈ صرف اسٹیفی گراف ، مارٹینا نوراتلوا اور کرس ایورٹ کے پاس ہے ۔ ماریا شاراپوا کے پاس ہمیشہ کھیل میں حالات کو جلد سمجھنے اور مسائل کو جلد حل کرنے کی صلاحیت رہی۔ وہ اپنے اہداف پر قابو میں مہارت رکھتی تھی اور کھیل میں کسی کا دباؤ محسوس نہیں کرتی تھی۔ کھیل میں ہمیشہ انہوں نے حریف کھلاڑی پر دباؤ بناکر رکھا۔ ان کی کھیلنے کی رفتار بہت تیز تھی۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی ماریا کو مات دے سکتا ہے تو وہ صرف خود ماریا ہی رہیں۔ ٹینس لجنڈ ماریا شاراپوا نے صرف 32 سال کی عمر میں اپنے 17 سالہ طویل ٹینس کیریئر کو الوداع کہہ دیا۔ روسی کھلاڑی اپنے کھیل کے کریئر میں چمپئن رہنے اور ساتھ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی وہ سرخیوں میں رہیں۔ فروری 2007سے وہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی خیر سگالی سفیر رہی ہیں، خاص طور پر چرنوبل ریکوری اینڈ ڈیولپمنٹ پروگرام سے متعلق۔اس روسی اسٹار کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔ اس کھیل نے ماریا کو 28 سال تک ایک نیا خاندان، خوشی اور شہرت دی۔