ہابرٹ انٹرنیشنل میں یوکرینی پارٹنر کیساتھ مہم کا آغاز کریں گی
ہابرٹ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی پارٹنر یوکرینی ندیا کیکچینوک ہابرٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنمنٹ میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ ان کا مقابلہ جارجیا کی اوکسانا کلاشنیکوف اور جاپان کی لیوکیٹوئی جوڑی سے ہوگا۔ طویل عرصہ بعد ٹینس میں واپسی پر ثانیہ مرزا کا یہ پہلا ٹورنمنٹ ہوگا۔ ثانیہ دو سال کے وقفہ کے بعد میدان پر نظر آئیں گی۔ انہوں نے آسٹریلین اوپن میں روہن بوپنا کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ راجیو رام نے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ ثانیہ اور روہن بوپنا نے 2016ء میں ریو اولمپکس میں حصہ لیا تھا۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار کھیل میں واپسی کیلیے ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کل ثانیہ مرزا نے حیدرآباد میں اپنے گھر کے سامنے کورٹ میں کارتیک ریڈی اور اپنے پرانے دوست و ڈیوس کپ پلیئرز وشنو وردھان و اسکیتھ میننی کے ساتھ پریکٹس کی۔ٹینس اسٹار رواں ماہ آسٹریلیا میں شیڈول ہوبارٹ انٹرنیشنل کے ڈبلز ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس دوران ثانیہ کو گھر سے کال آئی کہ بیٹے اذہان نے الٹی کردی ہے، جس پر وہ تھوڑی دیر کیلیے کورٹ سے چلی گئیں، واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہوتا رہتا ہے مگر میں گھبراتی نہیں ہوں۔