ٹینکر الٹ گیا،لوگ پٹرول لینے دوڑ پڑے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: اے پی کے ضلع گنٹور میں آئیل ٹینکر الٹ گیا۔یہ واقعہ ضلع کے اونگوٹور منڈل کے آتماکورپولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع پانچ نمبر کی قومی شاہراہ کے قریب اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔اس حادثہ میں کسی کے ہلاک ہونے یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ٹینکر کے الٹ جانے کے سبب اس سے پٹرول گرنے لگا جس کو لینے کے لئے مقامی افراد دوڑ پڑے ۔اطلاع ملتے ہی آتما کور پولیس وہاں پہنچی جس نے کرین کی مدد سے اس ٹینکر کو سیدھا کروایا۔ٹرانسفارمر کے قریب اس ٹینکر کے الٹ جانے کے سبب بعض افراد خوفزدہ ہوگئے ۔