ٹینک بنڈ پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، 4 زخمی

   

حیدرآباد۔/24نومبر( سیاست نیوز) ٹینک بنڈ پر دو موٹر سیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ہفتہ کی رات کو پیش آیا۔ سائی تیجا اور بھانو ٹینک بنڈ سے رانی گنج کی سمت جارہے تھے کہ مخالف سمت سے تیز رفتار سے آنے والے شیو کمار کی موٹر سیکل نے ٹکر دیدی جس میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ اس حادثہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو فوری سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔