عہدیداروں نے ٹنڈر جاری کردیا ۔ کئی دوکانات کے قیام کا منصوبہ
حیدرآباد۔9اکٹوبر(سیاست نیوز) ریاستی وزیر کے ٹی آڑ کی جانب سے کل ٹینک بنڈ پر نائٹ بازار کے منصوبہ کے اعلان پر آج عہدیداروں نے نائٹ بازار کے قیام کے سلسلہ میں ٹنڈر جاری کردیا ہے۔ کے ٹی آر نے کل قانون ساز کونسل میں ایک بیان کے دوران کہا تھا کہ حکومت سے ٹینک بنڈ پر نائٹ بازار کی تعمیر کا منصوبہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق 18کروڑ کی لاگت سے 1300 میٹر راہداری پر نائٹ بازار کیلئے ٹنڈر جاری کردیا گیا جہاں چارمینار‘ لاڈ بازار‘ سلطان بازار‘ کوٹھی ‘ بڑی چاؤڑی علاقوں کے طرز پر دکانات کے قیام کے انتظامات کئے جائیں گے۔ محکمہ بلدی نظم و نسق کی جانب سے حسین ساگر پر نائٹ بازار کے قیام کے ساتھ اشیائے خورد و نوش کے علاوہ کپڑوں‘ نوادرات ‘ چوڑیوں ‘ دیگر تحفہ تحائف کی دکانات کے قیام کا منصوبہ ہے۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے مطابق نائٹ بازار کے سلسلہ میں ٹنڈر طلبی کے انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں اور 18کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ٹینک بنڈ پر رات میں کھلا رہنے والے بازار کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں اور شہر کے سرکردہ تاجرین کے علاوہ مشہور ومعروف اسٹورس کو جگہ فراہم کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں خواتین سیلف ہیلپ گروپس کیلئے بازار میں جگہ کی تخصیص زیر غور ہے ۔ م