ٹینک بنڈ پر کل ڈرون شو

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے دس سالہ تقاریب کے اختتام پر 22 جون کو ٹینک بنڈ پر ڈرون شو کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس شو میں 750 ڈرونس حصہ لیں گے۔ ریاستی وزیر اینمل ہسبنڈری ، فشریز اینڈ ڈیری انڈسٹریز ٹی سرینواس یادو نے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون شو کے ذریعہ گزشتہ 9 بسوں میں تلنگانہ حکومت کی کامیابیوں، ترقی اور فلاحی اسکیمات و پروگراموں کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف مقامات سے بائیک ریالیز کا اہتمام کیا جائے گا جو یادگار شہیدان سنٹر اختتام پذیر ہوں گے۔ اس موقع پر مختلف ثقافتی پروگرام اور رقص کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔ سرینواس یادو نے ڈرون شو کے انتظامات کا آج وزیر داخلہ محمد محمود علی ، میئر وجئے لکشمی ، ڈپٹی میئر ایم سری لتا ریڈی ، ڈی جی پی انجنی کمار اور آر اینڈ بی سکریٹری سرینواس راج کے ساتھ جائزہ لیا۔