حیدرآباد ۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) مرکزی گنیش وسرجن جلوس پرامن طور پر اختتام کو پہنچنے کے نتیجہ میں آج صبح 8 بجے سے ہی ٹینک بنڈکے اطراف و اکناف علاقوں پر ٹریفک تحدیدات برخواست کردیئے گئے اور ٹریفک بحال کردی گئی ۔پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے کہا کہ گنیش مورتیوں کا وسرجن بروقت مکمل ہونے کے نتیجہ میں ٹریفک کو بحال کردیا گیا ہے۔ اتوار کو وسرجن جلوس کے پیش نظر ٹینک بنڈ ،این ٹی آر مارگ اور پی وی نرسمہا راؤ مارگ پر ٹریفک کو مکمل طور پر روک دیا گیا تھا اور اس کے پیش نظر ٹریفک کے رُخ کو موڑ دیا گیا تھا لیکن مقررہ وقت سے قبل ہی مورتیوں کا وسرجن ہونے پر پولیس نے راحت کی سانس لی اور ٹریفک کو بحال کردیا۔ (B)