ٹینک بینڈ پر 6 ۔ لین برج کی تعمیر کیلئے ٹنڈرس کی طلبی

   

حیدرآباد ۔ 24 جولائی (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی کی ونگ، اسٹریٹجک نالہ ڈیولپمنٹ پلان (SNDP) کی جانب سے ٹینک بنڈ پر مارئیٹ ہوٹل کے روبرو ایک 6 ۔ لین بڑے بریج کی تعمیر کیلئے اورگیٹیڈ میکانزم کے ساتھ حسین ساگر کے اضافی بند کی تعمیر کیلئے ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں۔ یہ ٹنڈرس پیاکیج۔ III کے تحت 55.78 کروڑ روپئے لاگت پر طلب کئے گئے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ ریاستی حکومت نے اپریل 2021ء میں 6۔ لین برج کی تعمیر کیلئے منظوری دی تھی۔ ایس این ڈی پی نے رانی گنج بس ڈپو کے بازو، ڈبل بیڈروم، کامپلکس کے قریب، بدھابھون۔ گریویارڈ روڈ کراسنگ اور مارئیٹ ہوٹل کے قریب ٹینک بنڈ روڈ تا کواڑی گوڑہ، کلاسی گوڑہ نالہ پر ایس این ڈی پی کے پیاکیج ۔ I (1B) کے تحت 12.5 کروڑ روپئے لاگت پر تین بریجس کی تعمیر کیلئے علحدہ ٹنڈرس طلب کئے ہیں۔