حیدرآباد۔ مرکزی وزیر برائے تعلیم رمیش پوکھریال نشانک نے آج اعلان کیا کہ حکومت نے ٹیچرس اہلیتی امتحان ٹیٹ کے اسنادات کو سات سال کی بجائے تا حیات قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس فیصلے پر 2011 سے ہی عمل کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ریاستی حکومتوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کو اب جن امیدواروں کے اسنادات کی قبو لیت کی 7 سالہ معیاد پوری ہوچکی ہے انہیں دوبارہ قابل قبول بنانا چاہئے ۔ اس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہوسکتے ہیں۔