ٹیٹ امتحان کل مقرر، تیاریاں مکمل

   

سرکاری اسکولس کے امتحانی مراکز کو تعطیلات
حیدرآباد ۔ 13 ستمبر (سیاست نیوز) محکمہ تعلیم نے 15 ستمبر کو منعقد ہونے والے ٹیٹ امتحان کیلے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ریاست بھر میں جن سرکاری اسکولس کو امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، ان اسکولس کو تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 14 ستمبر کو ہاف ڈے کی تعطیل اور 15 ستمبر کو پورے دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ 15 ستمبر کو دو سیشن میں ٹیٹ امتحان منعقد ہوگا۔ صبح 9:30 تا دوپہر 12 بجے تک پیپر1 اور دوپہر 2:30 بجے تا شام 5 بجے تک پیپر 2 امتحان منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ یکم ؍ اگست کو ٹی ایس ٹیٹ 2023ء امتحان کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ 2 تا 16 اگست تک درخواستیں وصول کی گئی۔ ٹیٹ امتحان کیلئے 2,83,620 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ محکمہ تعلیم نے ٹیٹ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد تمام تفصیلات کو درست کرلینے بالخصوص نام، والد کا نام، والدہ کانام، تاریخ پیدائش میں کوئی معمولی غلطیاں ہوں یا پھر جنس، معذوری وغیرہ کی تفصیلات نہ ہوں تو امتحانی ہال میں تصویری شناخت میں برائے نام رول میں ترمیم کرلیں۔ اگر ہال ٹکٹ پر تصویر اور دستخط درست نہیں ہیں تو امیدواروں کی تازہ ترین تصویر چسپاں کرتے ہویء گزیٹیڈ آفیسر سے تصدیق کرالیں جس کے بعد متعلقہ ضلع کے ڈی ای او سے آدھارکارڈ اور دیگر شناختی کارڈ کے ساتھ رابطہ کریں۔ ڈی ای او کی اجازت کے بعد ہی امتحان میں شرکت کرنے کے معاملے میں مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔ امتحانی مرکز کا ایک دن قبل پتہ لگانے لینے کا امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے۔ن