گزشتہ سے 54 ہزار کا اضافہ ۔ 71,670 ہزار سرویس ٹیچرس
حیدرآباد : یکم ڈسمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ ٹیچر اہلیت ٹسٹ (TET) کیلئے ریکارڈ تعداد میں درخواستیں وصول ہوئیں ۔ ہفتہ کو درخواستیں داخل کرنے کی مہلت ختم ہوگئی ۔ ٹیٹ امتحان کیلئے اس بار 2.37 سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ۔ گزشتہ ٹیٹ کیلئے 1,83,653 لاکھ درخواستیں ملی تھیں ۔ سپریم کورٹ فیصلہ کے تناظر میں سرویس ٹیچرس نے بھی بھاری تعداد میں درخواستیں داحل کی ہیں ۔ ریاست میں 15 نومبر سے ٹیٹ کیلئے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جو ہفتہ کو اختتام کو پہنچا ۔ اس مرتبہ جملہ 2,37,754 درخواستیں وصول ہوئی جن میں پیپر I کیلئے 85,538 اور پیپر II کیلئے 1,52,216 لاکھ امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں ۔ گزشتہ ٹیٹ کے مقابلے اس مرتبہ 54,101 ہزار اضافی درخواستیں وصول ہوئی ۔ سرکاری اسکولس ، اقامتی اسکولس ، کے جی بی وی ، خانگی اسکولس میں برسرکار کار ٹیچرس نے بھی بڑے پیمانے پر درخواستیں داخل کی ہیں جس کی وجہ سے درخواستوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ مجموعی درخواستوں میں 71,670 درخواستیں ان سرویس ٹیچرس کی ہیں ، ماباقی 1,66,084 درخواستیں بیروزگار امیدواروں کے ہیں ۔ درخواستوں میں غلطیوں کی نظرثانی کیلئے امیدواروں کو دی گئی سہولت یکم ڈسمبر کو ختم ہوگئی ۔ آئندہ سال 3 تا 31جنوری کے درمیان آن لائن نظام میں ٹیٹ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا ۔ 2