میدک ۔ آئیٹا تلنگانہ کے صدر محمد یقین الدین اور سکریٹری محمد اصغر حسین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھرال نشانک کے بیان کا خیرمقدم کیاکہ حکومت ہند نے ٹیچروں کے اہلیتی امتحان ٹیٹ کے سند کی قانونی حیثیت کی مدت میں تاحیات کا اضافہ کردیا ہے جس سے ملک بھر کے لاکھوں اساتذہ کو فائدہ پہنچے گا۔ وہ اساتذہ جو ایک بار اہلیتی امتحان کامیاب کرچکے ہیں ان پر سات سال کے بعد دوبارہ امتحان میں کامیابی کے لزوم کو برخواست کردیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ بہت جلد ریاستی اور مرکزی حکومت ایسے امیدواروں کو جن کے ساتھ سال مکمل ہوچکے ہیں تاحیات اطلاق کا نیا صداقت نامہ جاری کرے گی۔ آئیٹا تلنگانہ کے ریاستی مشاورت کونسل کے ممبران سید عارف ، محمدعبدالکریم، محمد نصیر الدین و دیگر نے مرکزی وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی مطالبہ بھی کیا کہ ریاستی اہلیتی امتحان کامیاب طلباء کو
CTET
کے مساوی درجہ دیں، ٹیچروں کے انتخاب کے مرکزی سطح کے امتحانات میں
TET
کامیاب امیدواروں کو بھی موقع دیں۔ مرکزی پوسٹوں کے لئے
CTET
کا لزوم برخواست کیا جائے تو لاکھوں اساتذہ کو روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور مرکزی حکومت کے معیاری تعلیم کے مشن کو حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ سکریٹری آئیٹا نے 2011 سے
TET
اور
CTET
کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی کہ بہت جلدحکومت ٹیچروں کے انتخاب کے نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔