ٹیٹ کے ہال ٹکٹس آج ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں

   

حیدرآباد۔ 10 جون (سیاست نیوز) ٹیچرس اہلیتی امتحان (TET) کے ہال ٹکٹس 11 جون کو جاری ہوں گے۔ امیدوار ٹیٹ کی ویب سائٹ سے اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس مرتبہ ٹیٹ امتحان میں شرکت کرنے کیلئے 1.66 لاکھ امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں۔ پیپر I کیلئے 46 ہزار اور پیپرII کیلئے ایک لاکھ 3 ہزار دونوں پیپرس کیلئے 16 ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں۔ 18 تا 30 جون یہ امتحانات کمپیوٹر بیسڈ سسٹم کے تحت منعقد کئے جائیں گے۔ صبح 9 تا 11:30 بجے دن اور دوپہر 2 تا 4:30 بجے سہ پہر امتحانات منعقد ہوں گے۔2