ٹیپوسلطان کی بندوق کا 60 ہزار پاؤنڈ میں ہراج

   

Ferty9 Clinic

لندن ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹیپو سلطان کے کارخانہ اسلحہ سازی کی اشیاء کا منگل کو تقریباً 107,000 پاؤنڈ میں ہراج ہوا۔ ان میں سب سے نمایاں چاندی (سلور) کی پرت والی 20 بور والی چقماقی گھوڑے والی بندوق ہے جو میسور کے آخری حکمران کے شخصی استعمال میں رہی۔ اس کیلئے 14 بولیاں لگیں اور 60,000 پاؤنڈ میں ہراج ہوئی۔ ٹیپو سلطان کے نادر ایٹمس انگلش کاؤنٹی برکشائر میں ایک جوڑے کے پاس برسوں سے محفوظ تھے۔