حیدرآباد ۔9۔ مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس نے ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے چلو اسمبلی ریالی پروگرام کو اجازت نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے آج صحافتی بیان میں کہا کہ ٹیچرس اسوسی ایشن نے چلو اسمبلی ریالی کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے اسے اجازت دینے سے انکار کردیا۔ اسمبلی کے اطر اف و اکناف علاقوں میں عوام کے جمع ہونے پر پابندی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی کارروائی کے دوران کسی بھی شخص کی جانب سے غیر قانونی ریالی یا جلوس نکالنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔