ٹیچرس اہلیتی امتحان کے انعقاد کا فیصلہ:سبیتا اندرا ریڈی

   

حیدرآباد ۔7۔ جولائی (سیاست نیوز) وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے مطابق ریاست میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے حکومت نے ٹیچرس اہلیتی امتحان (ٹی ای ٹی) کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اہلیتی امتحان میں کوالیفائی امیدواروں کو بی ایس سی میں شرکت کی اجازت رہیگی ۔ واضح رہے کہ ریاست میں گزشتہ سال 12 جون کو ٹی ای ٹی کا انعقاد عمل میں آیا تھا۔ کابینی سب کمیٹی کے اجلاس میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے حق میں فیصلہ کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ تعلیم ٹیچرس اہلیتی امتحان کے شیڈول اور دیگر تفصیلات کا عنقریب اعلان کرے گا۔ر