ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ ’ٹیٹ‘ نتائج کی اجرائی

   

31.21 فیصد امیدوار کوالیفائی
حیدرآباد۔ 5 فروری (سیاست نیوز) اسکول ایجوکیشن سکریٹری یوگیتارانا نے تلنگانہ ٹیٹ امتحان کے نتائج کا سرکاری طور پر اعلان کردیا۔ (TS TET) امتحان میں 31.21 فیصد امیدواروں نے کوالیفائی کیا ہے۔ 2 تا 20 جنوری ریاست میں ٹیٹ امتحانات کا انعقاد کیا گیا جس میں 1,35,802 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 42,384 نے کوالیفائی کیا ہے۔ نتائج https://tgtet2024.aptonline.in/tgtet ویب سائٹ پر چیک کیا جاسکتا ہے۔ ٹیٹ میں کوالیفائی کرنے والے امیدوار DSc کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد دو مرتبہ ٹیٹ امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ جاب کیلینڈر کے مطابق فروری میں 6000 جائیدادوں کے لئے ڈی ایس سی نوٹیفکیشن جاری کرنا ہے لیکن ایس سی زمرہ بندی کے مسئلہ کی وجہ سے نوٹیفکیشن کی اجرائی میں تاخیر ہونے کے امکانات ہیں۔ بہت جلد اس پر حکومت کی جانب سے وضاحت متوقع ہے۔ ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ (TET) کے نتائج پر ایم ایل سی کے انتخابی ضابطہ اخلاق کا اثر پڑا ہے۔ 5 فروری کو نتائج جاری کرنے کا پہلے اعلان کیا گیا تھا، لیکن ٹیچرس کوٹہ کے 2 اور گریجویٹ کوٹہ کے ایک حلقہ کیلئے انتخابی اعلامیہ جاری ہونے کی وجہ سے ٹیٹ کے نتائج کو ملتوی کردیا گیا تھا تاہم محکمہ نے آج ہی نتائج جاری کردیئے۔2
۔ ٹیٹ مکمل طور پر گریجویٹ اور ٹیچرس سے متعلق ہے جس کی وجہ سے محکمہ اسکولی تعلیم کے عہدیداروں نے اس کو ملتوی کردیا۔ فی الحال ریاست کے سات متحدہ اضلاع میں 2 ٹیچرس اور ایک گریجویٹ ایم ایل سی الیکشن کا انتخابی ضابطہ اخلاق عمل میں ہے۔ عہدیداروں کی جانب سے ٹیٹ کے نتائج کی اجرائی کیلئے الیکشن کمیشن کی اجازت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سنٹرل الیکشن کمیشن کی جانب سے اگر اجازت دی جاتی ہے تو ٹیٹ کے نتائج جاری کرنے کا قوی امکان ہے۔ واضح رہے کہ ایم ایل سی انتخابات کیلئے 27 فروری کو رائے دہی مقرر ہے۔ 3 مارچ کو نتائج جاری ہوں گے، اس وقت تک ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق عمل میں ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں 2 تا 20 جنوری ٹیٹ کا انعقاد ہوا تھا۔ 2 لاکھ 5 ہزار 278 امیدواروں نے شرکت کی۔ ٹیٹ کے امیدوار نتائج کا بڑی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں مگر محکمہ تعلیم نے ٹیٹ کی پلیمنری کی ابتدائی کلید جاری کرتے ہوئے 27 جنوری شام 5 بجے تک امیدواروں سے اعتراضات قبول کئے تھے۔ 2